کوئٹہ۔ 26 جون (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیرانتظام صوبہ کے تمام سرکلز کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالے کےلئے آن لائن کچہری کاانعقادکیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئرشفقت علی28جون 2024(بروزجمعہ) صبح10بجے سے دن12 بجے تک صارفین کی شکایات سنیں گےلہٰذاتمام صارفین اپنی شکایات کیلئے براہ راست چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوسے ٹیلی فون نمبر0819202565پر رابطہ کریں۔
آن لائن کچہری میں چیف ایگزیکٹوآفیسرکے ہمراہ چیف انجینئر (آپریشن)،چیف انجینئر کسٹمرسروسز کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود رہیں گے۔لہٰذا کیسکوکے تمام صارفین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ بروزجمعہ آن لائن کچہری کے زریعے اپنی شکایات درج کروانے کیلئے ٹیلی فون نمبر 0819202565پر رابطہ کرسکتے ہیں نیزصارفین شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبر بھی بطورریفرنس نوٹ کروالیں تاکہ اُن کے بجلی سے متعلق مسائل کے حل کو جلد ازجلد یقینی بنائی جاسکے۔