کیسکو آن لائن کچہری16 جنوری کو منعقد ہو گی

126
qesco

کوئٹہ۔ 14 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے زیر انتظام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف سرکلز میں آن لائن کچہری کاانعقادکیاجارہاہے۔

ترجمان کیسکو کے مطابق اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کے تحت کوئٹہ شہر کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے لئے 16جنوری 2024کو آن لائن کچہری منعقد ہوگی جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکو صبح11 بجے سے دن ایک بجے تک ٹیلی فون نمبر 0812441596 پرصارفین کی شکایات معلوم کریں گے۔

آن لائن کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کے ہمراہ ایکسیئن، ریونیو آفیسر اور ایس ڈی اوز بھی موجودہوں گے ۔لہٰذا کوئٹہ شہر کے تمام صارفین جن میں لیاقت بازار ، گوالمنڈی ، سیٹلائٹ ٹاؤن ، سریاب ، مری آباد ، کینٹ ، کچہری، عالم خان ، شیخ ماندہ ،بروری ،کرانی ، پشتون آباد مہردر ، سپیزنڈ اور کچلاک سب ڈویژن شامل ہیں

، آن لائن کچہری کے ذریعے اپنی شکایات کے اندراج اور اُن کے حل کیلئے مذکورہ ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کریں نیز تمام صارفین اپنی شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبر بھی بطور ریفرنس نوٹ کروالیں۔