کیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمتی کام کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

78
Power outage
Power outage

کوئٹہ۔ 15 جنوری (اے پی پی):کیسکو نے برقی تنصیبات پر ضروری مرمتی کام کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اوربجلی کھمبوں کی تنصیب کے کام کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 16جنوری (بروزجمعرات) کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے جناح ٹا ئون، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، بروری روڈ، مالک، کسٹم اور نواں کلی فیڈروں سے صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اِسی روز 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈ سٹیشن سے منسلک 11Kvشموزئی، سریاب مل، ایف جی ایس، واسا، شیخ زید، شاہنواز، اولڈاور نیو میاں غنڈی فیڈروں سے دن11:30بجے سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی۔

علاوہ ازیں 16جنوری کے روز مستونگ اور کچلاک گرڈاسٹیشن سے صبح 10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکو نے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔