کیسکو نے برقی لائنوں پر ضروری مرمتی کام کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

79
Power will remain off
Power will remain off

کوئٹہ۔ 29 اپریل (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے برقی لائنوں پر ضروری مرمتی کام کے سلسلہ میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور مرمتی کام کے سلسلے میں 30اپریل اور یکم مئی کو (روزانہ) خضدارگرڈاسٹیشن کے فیروزآباد،خیر آباد، کوشک، سٹی ون،ٹو اورتھری،خضدارٹائون، سول کالونی، میڈیکل کالج، انجینئرنگ یونیورسٹی، ایچ پی ٹی اور ڈاکٹر صالح فیڈروں سے دن ایک بجے تا شام چھ بجے بجلی بند رہے گی۔

اسی طرح 132 کے وی وڈھ گرڈسٹیشن کے صالح محمد،ایف سی اور سراچو فیڈروں سے 30اپریل سے 6مئی تک (روازانہ) صبح9بجے سے شام 6بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔