24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںکیسکو نے سالانہ ٹیسٹنگ اور مرمت کے کام کے باعث بجلی کی...

کیسکو نے سالانہ ٹیسٹنگ اور مرمت کے کام کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

کیسکو نے سالانہ ٹیسٹنگ اور مرمت کے کام کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 اگست (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220کے وی کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ سٹیشن پر سالانہ ٹیسٹنگ اور مرمت کے کام کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ترجمان کیسکوبلوچستان کے مطابق 16اگست کو انڈسٹریل گرڈکے نیوپشتون آباد، سعداللہ، بولان انڈسٹریل، اولڈمیاں غنڈی، غازی سٹیل، عاصم آباد، شیخ زید، بن یامین، راڈارفیڈرز سے صبح8 سے دن 12بجے تک بجلی بندرہے گی۔ اس کے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں پرترقیاتی کاموں اور بجلی کھمبوں کی منتقلی کاکام کیاجارہاہے

اس سلسلے میں 17 اور18اگست کو سریاب گرڈ سٹیشن کے بی ایم سی، اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، غازی،واسا،کرانی، سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، اولڈلیاقت بازار، اولڈاورنیوجان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹاون فیڈرز سے صبح8 سے دن ایک بجے تک نیزانہی دنوں میں کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم، کینٹ، اولڈایم ای ایس، کیسکو،ملک پلانٹ، جی اوآر کالونی، شہبازٹاون، پی ٹی وی، جناح ٹاون، نواں کلی، سورج گنج بازار، پی اے ایف، مالک، اولڈسمنگلی، بروری روڈفیڈروز سے صبح7 سے 12بجے دن تک بجلی بندرہے گی، 17اور18اگست کو شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم، ادیان، پی اے ایف، سی ٹی ایس، نوحصار، کڈنی، خروٹ آباد، دوستین، عمر، چشمہ، تکاتو، واسا اور ائیرپورٹ فیڈرز سے صبح8 سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کے لئے صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں