کیسکو نے عارضی طور پر بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

173
کیسکو

کوئٹہ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 220Kv ٹرانسمیشن لائن پر 26اکتوبراور27اکتوبرکو (روزانہ) صبح8بجے سے شام 4بجے تک ضروری مرمتی کاکام کیاجائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 160 میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی ،جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔

دریں اثناء 26اکتوبرکے روز پنجگوراور ہوشاب گرڈاسٹیشنوں سے صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ۔اسکے علاوہ 27اکتوبر(بروزجمعہ) سورینج گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے بجلی بند ش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔