کیسکو نے ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

34
Quetta Electric Supply Company
Quetta Electric Supply Company

کوئٹہ۔ 12 جون (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو )نے ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں 13جون کیلئے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں ،اس سلسلے میں 13جون بروزجمعہ کو پنجپائی اورکانک گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔

اسی طرح 14جون بروزہفتہ سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvکرانی، سریاب ون، انڈسٹریل، ہزارہ ٹائون، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، بی ایم سی، کرانی ایکسپریس،کالونی اور منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔