کوئٹہ۔ 06 دسمبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اور بجلی کھمبوں کی تنصیب کے کام کیئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 8دسمبرکو کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم اورمری آبادگرڈکے سٹی فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvائیرپورٹ روڈ، پی اے ایف، خروٹ آباد، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ادیان، واسا، چشمہ، داریم، تکاتو، دوستین،عمراور کڈنی سنٹر، نوحصار ا، سی ٹی ایس فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی بندرہے گی ۔
علاوہ ازیں 220Kvانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سریاب مل کالونی، ایف جی ایس، شیخ زید، شموزئی فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز 8دسمبرکے روز کچلاک گرڈاسٹیشن کے 11Kvکچلاک سٹی، ڈی ایچ اے،ولی خان، نیو اغبرگ، مجیب، واسا،ستار اور اے ایس ڈی بلیلی فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔ 9دسمبر(بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے ملک پلانٹ، پی ٹی وی،عالم خان، دیبہ، شہبازٹاون، جناح ٹاون، نواں کلی، پی اے ایف، اولڈ سمنگلی، انٹرکنیکٹ،
مالک اور کسٹم فیڈرزجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، اے ون سٹی، ہزارہ ٹاون، غازی، جڑسا، سریاب ون، سریاب ٹو، گرڈکالونی، اولڈاورنیوجان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، انڈسٹریل، منی مارکیٹ، چلتن، سرکی روڈ، اولڈلیاقت بازاراور سیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔