کیسکو نے 4 نومبر کو بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

95
Power will remain off
Power will remain off

کوئٹہ۔ 01 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی لائنوں کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کھمبوں کی تنصیب اور شفٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں 04نومبر(بروزپیر) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kv شہبازٹاون، جناح ٹاون،اولڈسمنگلی،

پی اے ایف سٹی، کلی دیبہ، بروری روڈ، مارکرفیکٹری،مالک، کسٹم اور نواں کلی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روزکچلاک گرڈاسٹیشن کے کچلاک سٹی، ڈی ایچ اے، اے ایس ڈی،ستار، مجیب، نیو اغبرگ اور واسافیڈرزسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکو بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت خواہ ہے۔