کیسکو کا برقی لائنوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کے سلسلے میں بجلی بندش کا اعلامیہ جاری

142
Quetta Electric Supply Company
Quetta Electric Supply Company

کوئٹہ۔ 06 مئی (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے برقی لائنوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کے سلسلے میں بجلی بندش کا اعلامیہ جاری کردی۔اعلامیے کے مطابق سریاب گرڈسٹیشن کے جائنٹ روڈ، نواب خیر بخش مری، اولڈلیاقت بازار، ہزارہ ٹاون فیڈروں سے 7مئی سے 13مئی تک (روزانہ) صبح 9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی

نیز 7مئی کو (بروزمنگل) تربت گرڈسٹیشن پر مرمتی کام کے باعث 11 کےو ی فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ کیسکو نے بجلی بند ش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔