کوئٹہ۔ 24 فروری (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کی جانب سے بلوچستان میں شمسی توانائی پر منتقل ہونے والے تمام زرعی صارفین کے برقی کنکشنزمنقطع کرنے کاعمل جاری ہے جن کو فیز ٹو میں سولرائزیشن کی مدمیں رقوم کی ادائیگی ہوچکی ہے ۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی جانب سے دوسرے مرحلہ (یعنی فیزٹو) پر کام جاری ہے،دوسرے فیز میں کیسکوٹیموں نے ضلع کوئٹہ ،خضدار ،مستونگ، نوشکی، خاران اور ہرنائی کے علاقو ں میں اب تک 1528 زرعی کنکشنز منقطع کردئیے ہیں۔
اسکے علاوہ 1227 زرعی ٹرانسفارمرز جبکہ 825 کھمبے اوراُن سے منسلک دیگر برقی آلات اُتاردئیے ہیں تاکہ یہ زرعی کنکشنز دوبارہ کیسکونیٹ ورک سے منسلک نہ ہوسکیں۔واضح رہے کہ زرعی کنکشنز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے دوسرے مرحلہ (یعنی فیزٹو)کیلئے حکومت کی جانب کوئٹہ میں کرانی، کچلاک ،سریاب جبکہ دشت کے علاقوں کے علاوہ مستونگ، کانک، کردگاپ،نوشکی، خاران،نال، باغبانہ، زہری، خضدار اور ہرنائی کے زمینداروںکو رقوم جاری کردئیے گئے ہیں جنکے کنکشنز منقطع کرنے کاعمل جاری ہے۔
لہٰذاکیسکونے اُن تمام زرعی صارفین ( جنہیں سولرائزیشن کی مدمیں رقم مل چکے ہیں)سے اپیل کی ہے کہ وہ کیسکوٹیموں کی جانب سے زرعی کنکشنز منقطع کرنے کے عمل میں کیسکوسے تعاون کرکے ٹرانسفارمراور اُن سے منسلک دیگر برقی آلات واپس کریں ۔