کوئٹہ۔ 25 نومبر (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ ، ترقیاتی کام اور بجلی کھمبوں کی تنصیب کیلئے 26سے 28 نومبر تک مختلف فیڈرز پر بجلی بندش کے شیڈول کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ترجمان کیسکو کے مطابق کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kv شہباز ٹاؤن، جناح ٹاؤن،دیبہ، مارک فیکٹری، نواں کلی، پی اے ایف سٹی، اولڈسمنگلی، انٹرکنیکٹر، مالک، کسٹم اور برور ی فیڈروں سے 26نومبر کو صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی، سریاب گرڈاسٹیشن کے جائنٹ روڈ اور نواب خیر بخش مری فیڈرز26نومبرتا28نومبر (روزانہ) صبح 9بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی۔
دریں اثناء کچلاک گرڈاسٹیشن کے کچلاک سٹی،ولی خان، ستار، مجیب، ڈی ایچ اے، نیو اغبرگ،اے ایس ڈی بلیلی اور واسا فیڈروں سے 26اور27نومبرکو (روزانہ)صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ ٹرانسمیشن لائن اور برقی تنصیبات پر مرمتی کاموں کے سلسلے میں 26نومبرکے روز صحبت پور گرڈاسٹیشن سے صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک جبکہ اسی روز132Kv نال اور پنجپائی گرڈاسٹیشنزسے صبح 8بجے سے دن 12بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔