لاس اینجلس۔ 17 جون(اے پی پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں خشک سالی کے باعث لگنے والی آگ نے 5 مربع کلو میٹر کے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کیلیفورنیا کے جنگلات میں جمعرات کو لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 5مربع کلو میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔فائر فائٹر آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم انہیں تیز ہواﺅں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ابھی تک آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ قریبی آبادی کو خالی کرالیا گیا ہے‘ لوس پاڈرس جو کہ ہائیکرز کے لئے ایک اہم مقام ہے وہاں سے بھی لوگوں کے انخلاءکا اعلان کردیا گیا ہے۔شمالی اور جنوبی کیلیفورنیا کو ملانے والی ہائی وے کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ خشک سالی کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9030