کیمرون ،کشتی الٹنے سے20 افراد ہلاک

84

یاؤندے۔29نومبر (اے پی پی):کیمرون میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ کشتی اس وقت الٹ گئی جب جزیرے داراک سے مسافروں کو لے جا رہی تھی۔

مقامی میڈیا نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیاہے کیونکہ امدادی کارکن مزید متاثرین کو تلاش کر رہے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔