کیمرون نوری اور کیسپر روڈ سان ڈیاگو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

110
9th Benazir Bhutto Shaheed
9th Benazir Bhutto Shaheed

سان ڈیاگو۔3اکتوبر (اے پی پی):کیمرون نوری نے اینڈرے روبلوف اور کیسپر روڈ نے گریگور دمتروف کو ہرا کر سان ڈیاگو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اے ٹی پی کے زیراہتمام سان ڈیاگو اوپن کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔

مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل مرحلے میں برطانیہ کے کیمرون نوری نے ٹاپ سیڈ روس کے اینڈرے روبلوف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 ، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ ڈنمارک کے کیسپر روڈ نے بیلاروس کے گریگور دمتروف کے خلاف 4-6 ، 6-4 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا لی۔