کیمرون نوری اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

91
کیمرون نوری اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں داخل

پیرس۔8نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری اپنی عمدہ کھیل کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے جولائی 2024 کے بعد یہ تیسری اے ٹی پی ٹور پر کامیابی حاصل کی ہے۔

کیمرون نوری نے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بیلجیم کے حریف کھلاڑی زیزو برگس کو شکست دی۔اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا21واں ایڈیشن فرانس کے مشہور شہر میٹز میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیم کے حریف کھلاڑی زیزو برگس کو 3-6، 7-6(8-6)اور 1-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جہاں ان کا مقابلہ میزبان فرانسیسی حریف کھلاڑی کورینٹین موٹیٹ سے ہوگا۔