لندن۔14جون (اے پی پی):انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے ۔ انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک پننگٹن جونز نے اے ٹی پی ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں برطانوی کیمرون نوری کو 1-2سیٹس سے شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
اے ٹی پی ناٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے مشہور شہر ناٹنگھم میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک پننگٹن جونز نے ہم وطن حریف 28 سالہ انگلینڈ کے نمبر ون ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری کو سخت مقابلے کے بعد 1-6، 4-6 اور 4-6 سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک پننگٹن جونز کا ٹاپ ایٹ رائونڈ میں مقابلہ اطالوی حریف کھلاڑی میٹیا بیلوسی سے ہوگا۔