کیمرون نوری کا پیرس ماسٹرزاوپن ٹینس مینزسنگلز کا فاتحانہ آغاز، اینڈی مرے کو ابتدائی رائونڈ میں شکست

163

پیرس۔1نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری اے ٹی پی پیرس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔کیمرون نوری نے سربیا کے میومیر کیکمانووک کو شکست دی جبکہ برطانوی سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے کو پہلے رائونڈ شکست کا سامنا۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 27 سالہ برطانوی ٹینس کھلاڑی کیمرون نوری نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے میومیر کیکمانووک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

اس فتح کے بعد کیمرون نوری نے اپنے 49ویں اے ٹی پی میچز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیاہے۔ ایک اور میچ میں میزبان کھلاڑی گیل سائمن نے سخت مقابلے کے بعد 35 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے کو ہر اکر ایونٹ سے باہر کردیا۔ گیل سائمن کی فتح کا سکور 6-4، 5-7 اور 3-6 تھا۔