کیمرون ڈیلپورٹ نے پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

148
APP69-09 KARACHI: March 09 - Jubilant Islamabad United player Cameron Delport raising his bat after completion his century during PSL-2019 match against Lahore Qalanders at National Stadium. APP photo by Abbas Mehdi

کراچی۔ 09 مارچ (اے پی پی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بیٹسمین کیمرون ڈیلپورٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا، انہوں نے پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں 49 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا، اسلام آباد کے ہی آصف علی نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے 17 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے ففٹی بنا کر کارنامہ انجام دیا۔ ہفتہ کو کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل فور کے 27ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بازوں نے قلندرز کے باﺅلرز کی خوب درگت بنائی، پہلے ڈیلپورٹ نے تیز ترین سنچری بنائی اور اس کے بعد آصف علی نے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کیا، ڈیلپورٹ نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 گیندوں پر سنچری بنا کر پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے 60 گیندوں پر 6 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 117 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ آصف علی نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے 17 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر پی ایس ایل کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ برابر کر دیا، آصف نے 21 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگز کھیلی اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔