کیمیکلز کی برآمدات میں 8 ماہ کے دوران 34.61 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ برائے شماریات

99
ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءکے پہلے 8 ماہ کے دوران متفرق کیمیکلز کی ملکی برآمدات میں 34.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا فروری کے دوران 37ہزار 651 ملین روپے کے متفرق کیمیکلز برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2018-19ءکے اسی عرصہ کے دوران متفرق کیمیکلز کی برآمدات50 ہزار 683 ملین روپے تک بڑھ گئیں۔اس طرح گزشہ مالی سال 2017-18ءکے پہلے 8 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی 2018-19ءسال کے دوران متفرق کیمیکلز کی ملکی برآمدات میں 13ہزار 32ملین روپے یعنی 34.61 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔