کینو کا برآمدی سیزن دسمبر 2016ءسے شروع ہو رہا ہے

106

اسلام آباد ۔ 30 نومبر (اے پی پی) کینو کا برآمدی سیزن (آج) دسمبر 2016ءسے شروع ہو رہا ہے اور رواں سیزن کے دوران کینوکی کی برآمدات سے 200ملین ڈالر کے زرمبادلہ کے حصول کی توقع ہے پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچینٹس ایسوسی ایشن (پی ایف پی اے) کے پیٹرن انچیف وحید احمد نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں کینو کی بہتر کوالٹی کی پیداوار متوقع ہے انہوں نے کہا کہ کینو کی بیماریوں کے تدارک کے لئے ایسوسی ایشن اور وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے مشترکہ کاوشیں کی ہیں جس سے اچھے نتائج کا حصول متوقع ہے انہوں نے کہا کہ (آج) پیر سے شروع ہونے والے برآمدی سیزن کے دوران دو سو ملین ڈالر کی برآمدات کی جا سکیں گی۔