اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2016-17 کےلئے کینو کا برآمدی ہدف 200 ملین ڈالر مقرر کیا گیا ہے جس سے پھلوں کی قومی برآمدات 450 ملین ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے ۔ محی الدین اعظم نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پھلوں کی ملکی برآمدات میں پانچ سال کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پھلوں کی برآمدات سے مالی سال 2011 کے دوران 292 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا جو مالی سال 2015 کے دوران 438.5 ملین ڈالر تک بڑھ گیا