کینو کی برآمدات بڑھانے کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع

116

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اے پی پی) حکومت نے کینو کی برآمدات بڑھانے کے لئے جامع پالیسی پر کام شروع کردیا ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان دنیا میں کینو پیدا کرنے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔ملک میں کینو کی پیداوار میں اضافے اور اسے محفوظ بنانے کے لئے مزید پروسیسنگ یونٹس قائم کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے