اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کینٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج واضح طور پر تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی زبردست طاقت اور مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں کینٹ بورڈ کے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ان انتخابات میں اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیااور ملک کی سب سے مقبول جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کینٹ بورڈ کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے کامیاب ہوئے اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے جس نے پورے ملک سے نشستیں حاصل کیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں واضح طور پر ملک گیر سیاسی قوت بن کر ابھری ہے جس کا کسی دوسری جماعت سے کوئی موازنہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی اس کامیابی کو وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔