کینٹ پولیس کا لیڈی سٹاف کے ہمراہ نگکی روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ، بھاری تعداد میں شراب برآمد کر لی گئی

107
انسداد پولیو مہم ،1976 پولیس جوان فیلڈ میں متحرک ہیں ،ترجمان

ایبٹ آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ عبدالغفور قریشی کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

نگکی روڈ پر ایک مکان سے شراب فروشی کی اطلاع ملنے پر نفری پولیس معہ لیڈی سٹاف کے ہمراہ چھاپہ زنی کر کے بھاری تعداد میں شراب تین گیلن اور شراب کی خالی بوتلیں برآمد کر لیں

برآمد شدہ بوتلوں میں شراب ڈال کر فروخت کی جاتی ہے جبکہ ایک ملزم عمر ولد عابد سکنہ فوارہ چوک حال نگکی روڈ کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔