کینڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز، بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 251 رنز پر آئوٹ، تمیم اقبال کے 92 رنز، پراوین جائے وکرما کی ڈیبیو ٹیسٹ میں 6 وکٹیں

59
سری لنکا نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی

کینڈی۔1مئی (اے پی پی):کینڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 242 رنز خسارے کے ساتھ 251 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ تمیم اقبال 92 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پراوین جائے وکرما نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کھیل ختم ہوا تو سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنا لئے اور اسے 259 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

دیمتھ کرونارتنے 13 اور اینجلو میتھیوز ایک رن پر ناٹ آئوٹ ہیں۔ پالے کیلی سٹیڈیم، کینڈی میں ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز 493 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ نروشن ڈکویلا 77 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ رمیش مینڈس 33 اور پاتھم نسانکا 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی اور اسے 242 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ تمیم اقبال نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 92 رنز بنائے۔

کپتان مومن الحق 49 اور مشفق الرحیم 40، سیف حسن 25، مہدی حسن میراز 16، لٹن داس 8 اور نجم الحسین شنٹو بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہو گئے۔ سری لنکا کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے پراوین جائے وکرما نے تباہ کن بائولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سرنگا لکمل اور رمیش مینڈس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بنا لئے۔