کینیا نے واڈا کی ڈیڈلائن ختم ہونے سے قبل نیا اینٹی ڈوپنگ قانون پاس کر لیا نئے قانون کے تحت قصوروار ثابت ہونے والے ایتھلیٹس کو جرمانے اور جیل کی ہوا کھانی پڑے گی

309

نیروبی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) کینیا نے ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی ہدایت پر نیا اینٹی ڈوپنگ قانون پاس کر لیا جس کے بعد اب کینیا رواں برس اگست میں برازیل میں شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں شرکت کر سکے گا۔ نئے قانونی کی منظوری کے بعد قصوروار ثابت ہونے والے ایتھلیٹس کو جرمانے کے علاوہ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔