بیجنگ ۔24مئی (اے پی پی):کینیا کے صدر ولیم رٹو نے چین کا سرکاری دورہ کے دوران چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں چین-کینیا تعلقات، چین-افریقہ تعاون اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ چینی میڈیا کے مطابق صدر رٹو نے اپنا حلف اٹھانے کے بعد مسلسل تین سال میں تین بار چین کا دورہ کیا۔
اپنے انٹرویو میں انہوں نے کینیا اور چین کی دوستی کی گہرائی پر زور دیا۔ انہوں نے اس دورے کے دورانتجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں مزید تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی توقع کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے کینیا کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے اور قریبی ثقافتی تبادلے کینیا اور چین کے دوستانہ تعلقات کی بنیادی وجوہات ہیں۔
کینیا اور چین ایک دوسرے کے لیے باہمی فائدے کے شراکت دار ہیں۔کینیا-چین تعاون کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے ولیم رٹو نے کہا کہ مستقبل میں نیروبی اور موسا میٹ ہائی وے، ‘ڈیجیٹل ہائی وے’ اور دیگر منصوبوں کی تعمیر کے فروغ کی امید ہے۔ کینیا چاہتا ہے کہ چین کے ساتھ شمسی توانائی سمیت سبز توانائی کے شعبے میں تعاون کرے۔ رٹو نے یہ بھی کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم نے افریقہ اور چین کے تعاون کے لئے ایک اعلیٰ معیار کا پلیٹ فارم ہے جو سرمایہ کاری کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600939