نیروبی۔12فروری (اے پی پی):کینیا کے ایتھلیٹ، میراتھن کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلوین کپٹم اور ان کے کوچ کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق 24 سالہ کیلوین کپٹم اور روانڈا سے تعلق رکھنے والے ان کے کوچ گرویس ہاکیزیمانا کی گاڑی کو رات 11 بجے مغربی کینیا میں حادثہ پیش آیا۔ میڈیا کے مطابق کیلوین کپٹم گاڑی چلا رہے تھے جو تیز رفتاری کے باعث کنٹرول سے باہر ہوکر الٹ گئی،
حادثہ میں کیلوین اور ان کے کوچ جاں بحق ہوگئے جبکہ کار میں سوار خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ کیلوین کپٹم پہلے ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے دو گھنٹے ایک منٹ تک دوڑ لگا کر میراتھن کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔