اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 29.2فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال سال کے پہلے پانچ ماہ میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 236.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29.2فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 182.9ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا، نومبرمیں کینیڈاسے ترسیلات زرکاحجم 50.5ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجواکتوبرمیں 52.4ملین ڈالر اورنومبر2023میں 35.5ملین ڈالرتھا،
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکاحجم 14.766ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 11.053ارب ڈالرکے مقابلہ میں 33.6فیصدزیادہ ہے۔