کینیڈا ،جنگلات میں تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فوج طلب، 35ہزار افراد کے انخلا کے احکامات جاری

184
کینیڈا

اوٹاوا۔21اگست (اے پی پی):کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات میں تیزی سے پھیلنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فوج طلب کر لی گئی ہے، حکومت نے 35 ہزار افراد کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق برٹش کولمبیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے اور غیرضروری سفر پر پابندی عائدہے۔ ویسٹ کیلوینا کے فائر چیف جسٹس جیسن بولنڈ نے کہاکہ ان کو گزشتہ 4 دنوں میں آگ پر قابو پانے کے بعد کچھ امید نظر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال میں بہتری آئی ہے اور فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کے لیے پانی کا استعمال کر رہے ہیں جس نے ایک لاکھ 50 ہزار کی آبادی والے شہر کو خطرے میں ڈالا ہواہے۔برٹش کولمبیا کے صوبائی حکام نے آگ سے متاثرہ علاقے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی کل تعداد کا تاحال کوئی تخمینہ نہیں لگایا۔

جنگل کی اس آگ نے مقامی وسائلکو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث وفاقی حکومت کی مدد کے ساتھ ساتھ دیگر 13 ممالک کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے،اس دوران چار فائر فائٹرز ڈیوٹی کے دوران آگ سے جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں،تقریبا ایک لاکھ 40 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ جل گیا ہے اور دھوئیں کے بادل امریکاکے مشرقی ساحل تک پھیلے ہوئے ہیں۔سرکاری حکام نے اندازہ لگایا ہے کہ علاقے میں خشک سالی جیسی صورتحال کے سبب لگنے والی آگ موسم خزاں تک جا سکتی ہے۔