مونٹریال۔ 30 جنوری (اے پی پی) کینیڈا میں ایک مسجد میں نماز عشاءکی جماعت کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں 5 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق کینیڈاکے فرانسیسی اکثریت والے صوبے کیو بک سٹی میں 3 مسلح افراد نے مسجد میں گھس کرنمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر شہید اورکئی زخمی ہو گئے ہیں ۔