بیجنگ۔1فروری (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت ٹورانٹو میں واقع چین۔کینیڈا تجارتی کونسل 1978 میں قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
کونسل کینیڈا کے متعدد مقامات کے علاوہ چین کے شہروں بیجنگ اور شنگھائی میں اپنے نمائندہ دفاتر رکھتی ہے اوراس کے 300 سے زیادہ رکن کاروباری ادارے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق چین-کینیڈا تجارتی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف آپریٹنگ آفیسر بیجان احمدی نے کہا کہ کینیڈا کی کل جی ڈی پی کا تقریباً دو تہائی حصہ تجارت سے متعلق ہے۔
چین کے ساتھ پیداواری اور عملی تعلقات قائم کرنا اور فریقین کے درمیان زیادہ اور بہتر تجارتی کاروبار کرنا، کینیڈا کے قومی مفادات کے مطابق ہے اور کینیڈا کی خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہے۔