کینیڈا ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصد اضافہ

134
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں رواں مالی سال کے دوران 115.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 52.6 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوفروری کے مقابلہ میں 30.16 فیصدزیادہ ہے، فروری میں کینیڈا سے ترسیلات زرکاحجم 40.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،

گزشتہ سال مارچ میں کینیڈامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 70.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا،جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کینیڈاسے ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر18.4فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے مارچ تک کی مدت میں کینیڈا سے ترسیلات زرکاحجم 419.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 514.2 ملین ڈالرتھا۔