اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ کینیڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’سیال کینیڈا‘‘ میں شرکت کے لئے کل 25 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3روزہ نمائش کینیڈا میں 29اپریل سے یکم مئی تک جاری رہے گی جس میں کھجور، چاول ، انڈے ، خشک میوہ جات ، تیل ، چاکلیٹ پروڈکٹس ،سنیک فوڈ ،روایتی مٹھائیاں ، آئس کریم ، بسکٹ ،پھل ، سبزیاں ، فروزن فوڈ، سی فوڈ،کافی، چائے،مشروبات ، بیوریجز، گلابی نمک اور بیکنگ اور پیٹسٹریز سازی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔
نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔