اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر ملک بھجوانے میں 3.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 ءسے لیکر مئی 2019ءکے اختتام تک کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 198.05 ملین ڈالر کی ترسیلات زر کیں جو مالی سال 2017-18 ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.19 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18 ءکے اسی عرصہ میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 191.93 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بھجوایاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مئی میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے 30.99 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بھجوایا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔