کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کا اوٹاوا میں نمل نالج سٹی فنڈ ریزر تقریب سے خطاب

119

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ تعلیم کا انسانی،سماجی اور ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے،کینیڈا میں پاکستانی تارکین وطن پاکستان میں تعلیمی سیکٹر کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔جمعہ کو اوٹاوا میں نمل نالج سٹی فنڈ ریزر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ اسلام مسلمانوں پر علم حاصل کرنے پر زور دیتا ہے، تعلیمی سیکٹر کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین پاکستان میں پانچ سے سولہ سال تک عمر کے بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم کے حصول کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے براسراقتدار آنے کے فوری بعد ”ایجوکیشن وژن پالیسی“ کا اعلان کیا،جس کا مقصد تمام طلبہ کیلئے یکساںنظام تعلیم رائج کرنا ہے۔اس پالیسی میں ایجوکیشن سیکٹر میں حکومتی اخراجات میں پانچ فیصد تک اضافہ کرنا ہے جو اس وقت 2.1فیصد ہے۔