21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،سردار...

کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،سردار مہندر پال سنگھ

- Advertisement -

لاہور۔20ستمبر (اے پی پی):سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکھ کمیونٹی کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کی پر زور مذمت کر تی ہے، ہردیپ سنگھ کے قتل کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ،انڈیا میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں ،ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈوکی طرح پوری دنیا کو نوٹس لینا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں پریس کلب لاہور میں کینیڈین سکھ شہری ہردیپ سنگھ کے قتل کیخلاف سکھ سنگت پاکستان سمیت پوری سکھ کمیونٹی کے احتجاج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ آج کے احتجاج کا مقصد ہندوستان کی دہشتگردی کیخلاف ایکشن کا مطالبہ ہے،ہردیپ سنگھ خالصتان کے لیڈر بعد میں لیکن انسانی حقوق کی بات پہلے کرتے تھے،پوری دنیا سے مطالبہ کر تے ہیں کہ جسٹن ٹرڈو کی طرح پوری دنیا کونوٹس لینا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے ہمیشہ سے ہندوستان کا ہاتھ رہا ہے،پاکستان کی ریاست سے مطالبہ ہے کہ ہماری آواز عالمی دنیا میں اٹھائی جائے،سکھوں کا قتل عام کیا جاتا ہے ہمیں عالمی عدالتوں میں جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہندوستان کو آج ایکسپوز کرنے کا وقت آچکا ہے،اگر آج ہم ایسا نہیں کرتے تو اپنے سمیت شہیدوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکھ کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے احتجاج کا مقصد بھارت دنیا بھر میں جو دہشت گردی کررہا ہے اسکی مذمت کرنا ہے۔

سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ ہردیپ سنگھ انسانی حقوق کی بات کرنے والا تھا،کینیڈین وزیر اعظم نے ثبوت کے ساتھ ہندوستان کو ذمہ دار ٹھہرایا جس طرح جسٹن ٹروڈو نے مظاہرہ کیا دنیا بھی ایسے ہی اقدام کرے،ہمیں بھی اس طرح کا ایکشن لینا چاہیے،پاکستان سے مطالبہ ہے کہ پاکستان ہندوستان کے اس اقدام کو عالمی عدالت میں اٹھائے ،پاکستانی سکھوں کو جہاں بھی بلایا جائے گا ہم جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہندوستان کو ایکسپوز کرنے کی ضرورت ہے،ہمیں کینیڈا کے ساتھ مل کر بھارت کو ایکسپوز کرنا چاہیے۔سردار رمیش سنگھ اروڑا نے کہا کہ پاکستان کی سکھ کمیونٹی کی طرف سے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کے قتل کی بھر پور مذمت کر تے ہیں،کینیڈین وزیر اعظم نے اس قتل کے پیچھے گھنا ئونے ہاتھ کو بے نقاب کیا ہے،پاکستان سات دہائیوں سے دنیا میں یہ بات اجاگر کررہا ہے کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کررہا ہے،

بھارت کبھی کشمیر اورکبھی بلوچستان میں مداخلت کرتا ہے لیکن دنیا ہمیں سننے کو تیار نہیں تھی،بھارت نے بڑے بڑے تھنک ٹینک رکھے ہوئے تھے، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے سکھوں کے ساتھ ایک طویل عرصے سے ظلم ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت صرف وہاں تک نہیں رکا جس کی وجہ سے بھارتی شہری ظلم و ستم سے تنگ آکر کینیڈا چلے گئے ، بھارت میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے،ہم بطور سکھ قوم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو سامنے آنا چاہیے،دنیا کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے،اقوام متحدہ ملزمان کو بے نقاب کرے اور سکھ کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنایاجائے،سکھ رہنما کے قتل کے پیچھے ہندوستان کا ہاتھ ہے،بھارت کے اندر سکھ قوم پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں ،خواتین کی بھارت میں عصمت دری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ اس وقت اقوام متحدہ کو سامنے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بھی سکھوں کا قتل اور نسل کشی کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بسنے والی اقلیت محفوظ نہیں ہے ،بھارت پاکستان میں افغانستان کے راستے داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے ،ہم یونائیٹڈ نیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سامنے آئے اور بھارت کو دہشت گرد قرار دے ،بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بڑے بڑے تھنک ٹینک استعمال کئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں سکھ قوم پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں،بھارت میں نوجوانوں کو شہید کیا گیا اور عورتوں کی عصمت دری کی گئی ،کینیڈا کی ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون کے مطابق مجرموں کو سزا دی جائے،بھارت کے سہولت کار دنیا میں ہر جگہ موجود ہیں جبکہ سکھ کمیونٹی غیر محفوظ ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں