اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):کینیڈا کی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ’’کینیڈا گریجویٹ ریسرچ سکالرشپ 2026‘‘ کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔ سکالرشپ حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء کو سالانہ 40,000 ڈالر مالی امداد بھی دی جائے گی۔ یہ سکالرشپ نہ صرف کینیڈین شہریوں بلکہ بین الاقوامی طلباء کے لیے بھی دستیاب ہے جو کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں …
کینیڈا نے’’کینیڈا گریجویٹ ریسرچ سکالرشپ 2026‘‘کے لیے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):کینیڈا کی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ’’کینیڈا گریجویٹ ریسرچ سکالرشپ 2026‘‘ کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں۔ سکالرشپ حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء کو سالانہ 40,000 ڈالر مالی امداد بھی دی جائے گی۔
یہ سکالرشپ نہ صرف کینیڈین شہریوں بلکہ بین الاقوامی طلباء کے لیے بھی دستیاب ہے جو کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں زیرِ تعلیم ہیں۔ حکومت کینیڈا کی جانب سے’’ایکس‘‘ پر جاری معلومات کے مطابق اسکالرشپ کے حصول کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر، 2025 مقرر کی گئی ہے اور یہ پی ایچ ڈی کی سطح کے پروگراموں کیلئے ہے۔
اس سکالرشپ کا مقصد تحقیق، جدت، تخلیقی سوچ اور علم کے فروغ کے لیے نئے اور باصلاحیت محققین کی سرپرستی کرنا ہے۔ منتخب امیدواروں کو سالانہ 40,000 کینیڈین ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی، جو زیادہ سے زیادہ تین سال تک جاری ہے۔ یہ سکالرشپ حاصل کرنے کے ضروری ہے کہ غیر ملکی طلباء کو کینیڈا کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لیا ہوا ہونا چاہیے۔
درخواست دہندہ نے 31 دسمبر 2025 تک پی ایچ ڈی کی 36 ماہ کی تعلیم مکمل نہ کی ہو۔ مشترکہ پروگرام (جیسے MD/PhD، MA/PhD) کے طلباء بھی اہل ہیں بشرطیکہ پروگرام میں تحقیقی تھیسس شامل ہو۔ درخواست دہندگان کو متعلقہ کینیڈین ادارے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔ مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے اسکالرشپ ریجن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا درج ذیل واٹس ایپ گروپس جوائن کریں۔








