اوٹاوا۔11ستمبر (اے پی پی):کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے 30 اجازت نامے معطل کر دیئے ۔ شنہوا کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کے لیے تقریباً 30 موجودہ اجازت نامے معطل کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کی پالیسی یہ ہے کہ کینیڈین ساختہ اسلحہ اور پرزے غزہ کی پٹی میں استعمال نہیں کیے جا سکتے ۔ قبل ازیں کینیڈا نے جنوری میں اسرائیل کے لیے ہتھیاروں کے نئے اجازت ناموں کی منظوری روک دی تھی حالانکہ اس سے پہلے کے مہینوں میں منظور کئے گئے اجازت نامے ابھی بھی فعال تھے۔