اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کے لئے اپنی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کی ہے۔ بدھ کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد اس میں مزید بہتری آئے گی جس سے پاکستان میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سلسلہ میں کینیڈا کے ہائی کمیشن کے کردار کے پر شکرگزار ہوں۔