22.4 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکینیڈا کا امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے...

کینیڈا کا امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لئے ڈیجیٹل سروسز ٹیکس کو منسوخ کر نے کا اعلان

- Advertisement -

اوٹاوا۔30جون (اے پی پی):کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ وسیع تجارتی معاہدے کی تیاری کرتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل سروسز ٹیکس ( ڈی ایس ٹی ) کو منسوخ کر دے گا ۔شنہوا کے مطابق یہ اعلان کینیڈا کے وزیر خزانہ فرینکوئس فیلیپ شیمپین نے گزشتہ روز کیا۔

وزارت خزانہ نے بیان میں گزشتہ روز بیان میں کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کا مقصد 21 جولائی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا کہ وزیر خزانہ جلد ہی ڈیجیٹل سروسز ٹیکس ایکٹ کو منسوخ کرنے کے لیے قانون سازی کریں گے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں