- Advertisement -
اوٹاوا۔25اگست (اے پی پی):کینیڈین وزیرِاعظم مارک کارنی نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے دورے کے دوران یوکرین کے لیے 2 ارب کینیڈین ڈالر (1.45 ارب امریکی ڈالر) کی نئی فوجی امداد کا اعلان کیا ہے۔شنہوا کے مطابق یہ رقم جون میں کینیڈا میں ہونے والے جی-7 اجلاس کے دوران مختص کی گئی تھی۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق امدادی پیکج میں بکتر بند گاڑیاں، طبی سامان، ہتھیار، گولہ بارود، ڈرون ٹیکنالوجی، فضائی دفاعی نظام، اور الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیں شامل ہیں۔اس امداد میں 835 ملین ڈالر کا سامان یوکرین کے لیے براہ راست خریدا جائے گا،
- Advertisement -
جبکہ 680 ملین ڈالر کی رقم امریکا سے دفاعی سازوسامان خریدنے پر خرچ کی جائے گی۔ مزید 220 ملین ڈالر ڈرون اور الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں مشترکہ کینیڈین-یوکرینی منصوبوں پر صرف ہوں گے۔
- Advertisement -