کینیڈا کو برآمدات میں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 2.90 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان سے کینیڈا کو برآمدات میں جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیاد پر 2.90 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر 2023ء کینیڈا کو برآمدات سے 128.07 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم رواں مالی سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم بڑھ کر 131.79 ملین ڈالر رہا۔ اس طرح گزشتہ …

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):پاکستان سے کینیڈا کو برآمدات میں جولائی تا اکتوبر سالانہ بنیاد پر 2.90 فیصد اضافہ ہوا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبر 2023ء کینیڈا کو برآمدات سے 128.07 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم رواں مالی سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم بڑھ کر 131.79 ملین ڈالر رہا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران کینیڈا کو کی جانے والی قومی برآمدات کے حجم میں 3.72 ملین ڈالر یعنی 2.90 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں