کینیڈا کے سینیٹ نے بھی آنگ سان سوچی کی اعزازی شہریت منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

اوٹاوہ ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) میانمر کی رہنماآنگ سان سوچی دنیا بھر کی پہلی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جن کی کنینیڈا نے اعزازی شہریت منسوخ کردی ان کی کینیڈین شہریت میانمرکی فوج کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے روکنے کا حکم نہ دینے پر منسوخ کی گئی ۔کینیڈا کے ایوان زیریں نے آنگ سان سوچی کی شہریت منسوخ کرنے کی منظوری گذشتہ ہفتے دی تھی جس کے …

اوٹاوہ ۔ 3 اکتوبر (اے پی پی) میانمر کی رہنماآنگ سان سوچی دنیا بھر کی پہلی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جن کی کنینیڈا نے اعزازی شہریت منسوخ کردی ان کی کینیڈین شہریت میانمرکی فوج کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے روکنے کا حکم نہ دینے پر منسوخ کی گئی ۔کینیڈا کے ایوان زیریں نے آنگ سان سوچی کی شہریت منسوخ کرنے کی منظوری گذشتہ ہفتے دی تھی جس کے بعد کینیڈا کے سینیٹ نے بھی ان کی شہریت منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ۔ برما میں روہنگیا مسلمانوں کو غیر ملکی سمجھا جاتاہے اور میانمر کی فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوںپر مظالم ڈھائے جانے کے بعد 7 لاکھ روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے جہاں پر وہ کیمپوں مین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔