برسلز۔24اکتوبر (اے پی پی):کینیڈاکے ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم نے یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، انہوں نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف سیباسٹین کورڈا کو شکست دے کر کیریئر کا تیسرا اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔
اے ٹی پی کے زیر اہتمام یورپین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بیلجیم کے شہر اینٹورپ میں جاری ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں کینیڈین ٹینس سٹار فیلکس اوجرالیاسائم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حریف سیباسٹین کورڈا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔