اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر ونڈی گلمور نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز سے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران اقلیتی برادری کے مسائل اور اسلامو فوبیا سمیت باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث لائے گئے۔ کینیڈین ہائی کمشین کے فرسٹ سیکرٹری جینیلی وارڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔