ہملٹن۔16فروری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن نے جنوبی افریقا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 32ویں سنچری جڑ دی۔
جمعہ کو سڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے گئے دو میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کیوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کین ولیم سن نے دوسری اننگز پروٹیز بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے ویل ینگ کے ساتھ ملکر نہ صرف چوتھی وکٹ پر 152رنز کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 32ویں سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
کین ولیم سن نے 260گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے2خوبصورت چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے انفرادی ناقابل شکست 133رنز بنائے۔ یہ کین ولیم سن کے ٹیسٹ کیریئر کی 32ویں سنچری ہے۔