کیوبا ، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں شہریوں کا امریکی سفارتخانے کے باہر مارچ،شدید نعرے بازی کی

70
کیوبا ، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں شہریوں کا امریکی سفارتخانے کے باہر مارچ،شدید نعرے بازی کی

ہوانا۔24نومبر (اے پی پی):غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں ہزاروں شہریوں نے امریکی سفارتخانے کے باہر مارچ کیا ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ کی قیادت کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کینل نے کی اور دارالحکومت ہوانا میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کیا۔مارچ کے شرکا نے فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھےجن پر ’’فلسطین کو آزاد کرو،اسرائیل نسل کش ہے‘‘کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر ایک یونیورسٹی کےپروفیسر انیت روڈریگز نے کہا کہ ہم یہاں امریکی سفارت خانے کےباہر اس لیے جمع ہوئے ہیں کہ امریکا فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔