سٹٹ گارٹ۔12جون (اے پی پی):جرمنی کے ٹینس کھلاڑی کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پوٹزپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی جبکہ میٹیو آرنلڈی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لورینزو سونیگو پر مشتمل اٹلی کی حریف جوڑی کو مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست دی ۔ اے ٹی پی سٹٹ گارٹ اوپن ٹینس کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جرمنی میں جاری ہے جس میں شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں جرمنی کے ٹینس کھلاڑی کیون کرویٹز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹم پوٹزپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹیو آرنلڈی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لورینزو سونیگو پر مشتمل اٹلی کی حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر نہ صرف ٹورنامٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ ایونٹ کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔